انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج پھر ٹکرائیں گے

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج پھر ٹکرائیں گے

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج پھر ٹکرائیں گے

انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر مدمقابل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن معرکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہوگا اور ایشیا کپ کا تاج آج کسی ایک کے سر سجے گا۔

دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں ہوں گی۔ قومی انڈر 19 ٹیم اپنی چوتھی جبکہ بھارتی ٹیم آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

سیمی فائنل میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد عبرتناک شکست دی۔ قومی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلا دیشی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلا دیش کی پوری ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

۔

ہدف کے تعاقب میں قومی بیٹرز نے شاندار کھیل پیش کیا اور صرف دو وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ پاکستان نے 122 رنز کا ہدف 63 گیندیں پہلے مکمل کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بے حد اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *