انڈر 19 ایشیاکپ:بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیاکپ:بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیاکپ:بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی

ویب ڈیسک: انڈر 19 ایشیاکپ کے پانچویں میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں انڈیا کے 241 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 150 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، پاکستان کی جانب سے آٹھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

شیڈول کے مطابق اتوار کو میچ کا آغاز صبح 10 بجے ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ وقت پر شروع نہیں ہو سکا تھا۔ تاخیر کی وجہ سے دونوں اننگز کو ایک ایک اوور کٹوتی کے بعد 49 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ نویں اوور میں سمیر منہاس کی صورت میں اس وقت گری جب ٹیم کے مجموعی سکور صرف 21 تھے۔
یوں پاکستان کی بیٹنگ آغاز سے ہی سست روی کا شکار رہی۔ اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے علی حسن بلوچ صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ احمد حسین چار، عثمان خان 16، کپتان فرحان یوسف 23، حمزہ ظہور چار، عبدلسبحان چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انڈیا کی اننگز
پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو وہ 46.1 اوورز میں 240 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
انڈیا کی جانب سے آرون جارج 85 اور کنشک چوہان 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ اوپنر ایوش ماترے نے 38 اور ابیگان کندو نے 22 رنز سکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد صیام اور عبدالسبحان نے تین تین، نقاب شفیق نے دو جبکہ علی رضا اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنے اپنے افتتاحی میچز میں بڑی فتوحات سمیٹی ہیں, پاکستان نے ملائیشیا کو 297 رنز جبکہ انڈیا نے یو اے ای کو 234 رنز سے شکست دی تھی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *