اننت امبانی کی دوسری پر ی ویڈنگ پارٹی کب اور کہاں ہوگی؟

اننت امبانی کی دوسری پر ی ویڈنگ پارٹی کب اور کہاں ہوگی؟

 ویب ڈیسک : ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی دوسری پری ویڈنگ پارٹی ٹیٹانک جہاز جیسے لگژری کروز پر  28 تا 30 مئی تک ہوگی ، 800 اہم ترین مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ۔ شادی کب اور کہاں ہوگی یہ بھی پتہ چل گیا۔

رپورٹ کے مطابق  بھارتی ریاست گجرات کے جام نگر شہر میں  میں تین روزہ پری ویڈنگ فیسٹیول کے بعد، مکیش امبانی اور نیتا امبانی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کے لیے شادی سے پہلے کی دوسری پارٹی کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

یادرہے  پہلی پری ویڈنگ   جام نگر میں ہونے والی تقریب میں  دنیا بھر سے تقریباً 1,200 مہمانوں نے شرکت کی تھی جن میں میٹا کے بانی مارک زکربرگ، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس، ریحانہ، سچن ٹنڈولکر، ایم ایس دھونی، شاہ رخ خان، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف اور دیگر شامل تھے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی سے پہلے کی دوسری پارٹی 28 سے 30 مئی تک ہوگی اور امبانی خاندان لگژری کروز پر تقریباً 800 مہمانوں کی میزبانی کرے گا جو تین دنوں میں 4380 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گا اور اٹلی سے جنوبی فرانس کے لیے روانہ ہوگا۔

مہمانوں کی فہرست میں ممکنہ طور پر سلمان خان، شاہ رخ خان، عامر خان، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہوں گے۔ 800 مہمانوں کے علاوہ 600 مہمان نوازی کا عملہ بھی موجود ہوگا۔

یادرہے اننت امبانی جولائی میں دیرینہ گرل فرینڈ رادھیکا مرچنٹ سے شادی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق شادی لندن میں ہونے کا امکان ہے۔ جوڑے کی منگنی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *