امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی پولیس سے جھڑپ میں 8 افراد جاں بحق

امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی پولیس سے جھڑپ میں 8 افراد جاں بحق

امریکی قونصل خانے پر ہنگامہ آرائی پولیس سے جھڑپ میں 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی میں امریکی قونصل خانے میں مظاہرین کی داخلے کی کوشش کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس سے جھڑپوں میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہرین نے مائی کولاچی روڈ پر قونصل خانے کی جانب پیش قدمی کی اور پتھراؤ کیا۔ پولیس اور رینجرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا۔ سلطان آباد پُل کے نیچے ٹریفک پولیس چوکی کو بھی آگ لگا دی گئی۔

سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

احتجاج کے باعث شہر کے اہم تجارتی و سفارتی راستے بند ہو گئے ہیں۔ جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑا گیا، بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے، جبکہ پی آئی ڈی سی سے آنے والی گاڑیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ مولوی تمیز الدین روڈ اور نیٹی جیٹی پل پر اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *