امریکا کا بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف

امریکا کا بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف

(ویب ڈیسک )  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 25 ویں میچ میں امریکا  نے بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت  نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ امریکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

امریکا کی جانب سے نتیش کمار 27 اور ٹیلر 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔دیگر کھلاڑیوں  کورے اینڈرسن 15، ہرمیت سنگھ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی طرف سے  ارشدیپ سنگھ نے 9 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں ، اس کے علاوہ  ہاردک پانڈیا نے 2 اور اکسر پٹیل نے 1 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنے 2،2 میچز جیت چکی ہیں ۔آج جیتنے والی ٹیم سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرلے گی۔اگر امریکا آج میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو ورلڈکپ میں سفر  تمام ہوجائے گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *