
(ویب ڈیسک ) ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ آج ہم انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔
ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایران نے امریکا اور اسرائیل پر میزائل داغے، جس سے انہیں نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے ایکس پر بیان میں کہا کہ آج ہم انہیں ایسی طاقت سے نشانہ بنائیں گے جس کا تجربہ انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔
خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای گزشتہ روز ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے تھے،ان کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر ایران میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔


















