امریکا نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں، رفح میں اسرائیلی بمباری سے مزید 19 شہید – اردو نیوز اپڈیٹ

امریکا نے جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں، رفح میں اسرائیلی بمباری سے مزید 19 شہید – اردو نیوز اپڈیٹ

امریکا غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ منگل کی رات وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ قائم کیا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے ہم چاہتے ہیں کہ حماس جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرے۔ امریکی ایوانِ صدر کے نمائندے جان کربی نے کہا جنگ بندی کے لیے ہم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کےانخلا سے متعلق معاہدہ ہی قبول کیا جائے گا۔

دوسری طرف اسرائیل نے رفح پر بمباری جاری رکھی ہے۔ بریج اور معازی کیمپوں پر اسرائیلی بمباری سے مزید 19 فلسطینی شہید ہوگئے۔ درجنوں زخمی ہوئے۔ چوبیس گھنٹے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 80 ہوگئی۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *