اقوام متحدہ کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش

اقوام متحدہ کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش



اقوام متحدہ کی بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

یو این انسانی حقوق کمشنر وولکرترک نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر کہا کہ دنیا میں بیس سے زائد تنازعات جاری ہیں جن میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست منی پورمیں تشدد اور بے دخلی کےمسئلےکےحل کیلئے بھی بات چیت پر زور دیا، کشمیری نمائندگان نے بھی انسانی حقوق کونسل اجلاس میں بھارتی اقدامات پر مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

 

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58 ویں اجلاس میں وولکر ترک نے بتایا کہ بھارت میں قدغن والے قوانین کا استعمال کرکے کشمیریوں کے حقوق دبائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہراسانی کا سامنا ہے، اور اس کے نتیجے میں بے جا گرفتاریاں اور شہری آزادیوں کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انسانی حقوق کمشنر نے بھارت کی ریاست منی پور میں جاری تشدد اور زبردستی بے دخلی کے مسئلے کو اجاگر کیا اور اس کے حل کے لیے امن مذاکرات اور انسانی حقوق پر مبنی اقدامات پر زور دیا۔

 

کشمیر کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے بھارت کی منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا۔

کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے بھارت کے جمہوری دعووں اور کشمیری عوام پر جابرانہ قوانین کے نفاذ کے درمیان تضاد پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یو اے پی اے جیسے قوانین خوف و ہراس پھیلانے اور اختلاف رائے دبانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

 

آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرکے سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز شاہ نے بھی یو این ایچ آرسی کی بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ میں جمہوریت کا نقاب اترنے پر شرمندہ ہونا چاہیے۔

کشمیر کے وفد نے اجلاس میں اعلان کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر سے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ایک تیسری رپورٹ کی درخواست کریں گے تاکہ عالمی برادری کو بھارت کے مظالم سے آگاہ کیا جا سکے۔



Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *