اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے عالمی برادری پر دباؤ ڈالیں گے، افغان طالبان

اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے عالمی برادری پر دباؤ ڈالیں گے، افغان طالبان

قطر میں اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے دوحہ اجلاس کا دوسرا روز ہے۔ جس میں طالبان حکام نے کہا ہے کہ وہ اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے عالمی برادری پر دباؤ ڈالیں گے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اتوار کو شروع ہونے والا 2 روزہ اجلاس ایک سال سے کم عرصے میں قطر میں ہونے والی اس طرح کی تیسری سربراہی کانفرنس ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب طالبان حکام نے براہ راست اس میں شرکت کی۔

اس حوالے سے وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار ذاکر جلالی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ طالبان حکومت کا وفد پیر کو مالی معاملات، بینکنگ پابندیوں اور افغانستان کی معیشت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے بات کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اتوار کو طالبان وفد کے سربراہ اور ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دوحہ اجلاس کے موقع پر 20 سے زائد سفیروں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں سے خطاب میں کہا تھا کہ افغان پوچھ رہے ہیں کہ یکطرفہ اور کثیرالطرفہ پابندیوں کی بنیاد پر ان پر گروہ بندی کیوں کی جا رہی ہے؟

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *