اعظم خان کی نوٹوں سے پسینہ صاف کرنے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ردعمل – اردو نیوز اپڈیٹ

معروف کھلاڑیوں سے متعلق دلچسپ و حیرت انگیز ویڈیوز اور تصاویر تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں معروف پاکستانی کھلاڑی اعظم خان سے متعلق ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جبکہ انٹرنیٹ صارفین کھلاڑی پر تنقید کرتے بھی دکھائی دیے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جو کہ مبینہ طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تھی۔

اس ویڈیو میں کھلاڑی اعظم خان سے سوال کرتے دکھائی دے رہے تھے، جس کے جواب پر تمام کھلاڑی بھی ہنسنے لگ گئے۔

اعظم خان نے مبینہ طور پر ڈالرز ہاتھ میں تھامے ہوئے تھے اور انہی کرنسی نوٹس سے وہ اپنا پسینہ صاف کرتے دکھائی دیے اور ساتھ ہی کہتے بھی دکھائی دیے کہ ’بہت گرمی ہے‘۔

ایکس پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے، کچھ تنقید کرتے دکھائی دیے تو کوئی کھلاڑی کے عمل پر وضاحت دیتے دکھائی دیے۔

ویڈیو شئیر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی غیر حساس ہیں، پاکستان میں لوگ ہیٹ ویو سے متاثر ہو رہے ہیں اور یہ برطانیہ میں بیٹھ کر کرنسی نوٹ سے پسینہ صاف کر رہے ہیں اور پاکستانیوں کو چڑا رہے ہیں۔

ساتھ ہی صارف نے بابر اعظم کے حوالے سے کہا 5 سال سے بابر اعظم کپتان ہیں، تاہم انہیں برتاؤ کا طریقہ نہیں آیا۔

اس پر ایک صارف نے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے صارف کو جواب دیتے ہوئےکہا اپنی غربت کی فرسٹریشن ایکس پر نہیں نکالا کرو بھائی، اللہ بہتر کریگا۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ مسئلہ اعظم خان کے ساتھ نہیں ہے، بلکہ آپ کے سسٹم کے ساتھ ہے۔ جیسے آپ کم پیسے کما رہے ہو، لوگ پیسوں کی عزت کرنا بھول جاتے ہیں اور پھر بھارت کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔

بابر اعظم کے مداح نے بھی صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہا کہ آپ کے اکاؤنٹ پر تو بلو ٹک بھی نہیں ہے، پھر کیوں بابر اعظم سے حسد ہے، آپ توجہ حاصل کرنے کے لیے بھیک کیوں مانگ رہے ہو؟ گھر پر توجہ نہیں ملتی؟

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *