اسلام آباد ہائی کورٹ کا خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں صرف مسیحی لکھنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد :   اسلام آباد ہائی کورٹ نے خاکروب کی آسامیوں کے اشتہار میں ’’صرف مسیحی‘‘ کی عبارت پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ اس کی جگہ ’’شہری‘‘ لکھا جائے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں اس بات پر زور دیا کہ خاکروب اور سیوریج ورکرز کو زہریلی گیسوں اور جان لیوا ماحول میں بغیر حفاظتی انتظامات کے کام پر چھوڑ دینا سنگین غفلت ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج ورکرز کو مشینی پرزوں کی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اور انہیں کام کے دوران مکمل حفاظتی سامان اور ضروری سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔ عدالت نے سیوریج ورکرز کی ہلاکتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور اس حوالے سے جامع حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے دو ماہ کے اندر تفصیلی عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو جمع کرائیں تاکہ ملک بھر میں سیوریج ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *