اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا



اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد :  وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ایک اور مہنگائی کا جھٹکا، میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق نئے کرائے آج یکم جون سے نافذ العمل ہو گئے ہیں۔

سی ڈی اے کے اعلان کے مطابق اورنج، گرین، بلیو لائن اور الیکٹرک بسوں کا کرایہ اب 100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے یہ کرایہ نسبتاً کم تھا، اور اس میں حالیہ اضافہ شہریوں پر براہِ راست اثر ڈالے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ “انتظامی اور مالی مجبوریوں” کے تحت کیا گیا ہے تاکہ بس سروسز کو برقرار رکھا جا سکے اور اخراجات پورے کیے جا سکیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھی کرایوں میں اضافے کی خبریں گردش کر رہی تھیں جنہیں بعد ازاں سی ڈی اے نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم اب اس فیصلے کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔

تخمینے کے مطابق، اس اضافے سے روزانہ تقریباً 90 ہزار مسافر متاثر ہوں گے، جن میں زیادہ تر طلبہ، ملازمین اور کم آمدنی والے افراد شامل ہیں جو روزمرہ سفر کے لیے ان بسوں پر انحصار کرتے ہیں۔ شہری حلقوں نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کم از کم طلبہ اور بزرگ شہریوں کے لیے کرایوں میں ریایت دے، تاکہ معاشی دباؤ کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔





Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *