اسرائیلی یرغمالی خاتون رہا 110 فلسطینی قیدی بھی آزاد ہوں گے

اسرائیلی یرغمالی خاتون رہا 110 فلسطینی قیدی بھی آزاد ہوں گے

اسرائیلی یرغمالی خاتون رہا 110 فلسطینی قیدی بھی آزاد ہوں گے

ویب ڈیسک :اسرائیل میں موجود فلسطینی قیدیوں کے حقوق پر کام کرنے والے ایک گروپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام حماس کے ساتھ طے پانے والے غزہ فائر بندی معاہدے میں تبادلے کے حصے کے طور پر جمعرات کو 110 قیدیوں کو رہا کریں گے، جن میں 30 نابالغ بھی شامل ہیں۔ حماس نےیرغمالی خواتین    آربیل یہود، اگم برجر اور 80 سالہ گادی موسیٰ کورہا  کردیا۔

19 جنوری کو شروع ہونے والی فائر بندی کے تحت قیدیوں کے تیسرے تبادلے میں جمعرات کو تین اسرائیلی قیدیوں کو پانچ تھائی شہریوں کے ساتھ رہا کیا جانا ہے۔

اس تبادلے کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گروپ کو توقع ہے کہ قیدی دوپہر کے وقت رام اللہ کے علاقے راڈانا پہنچ جائیں گے۔

قیدیوں کی فہرست شائع کرتے ہوئے گروپ نے کہا کہ 30 قیدیوں کی عمریں 18 سال سے کم ہیں، 32 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور 48 دیگر مختلف مدت کے لیے جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

گروپ نے یہ بھی کہا کہ رہا کیے جانے والے قیدیوں میں سے 20 کو جلاوطنی میں بھیج دیا جائے گا۔

گذشتہ دو تبادلوں میں حماس نے سات اسرائیلی قیدیوں کو 290 قیدیوں کے بدلے رہا کیا تھا جن میں اردن کے ایک قیدی کو چھوڑ کر تقریبا تمام فلسطینی شامل تھے۔

تین اسرائیلی قیدیوں میں آربیل یہود، اگم برجر اور گادی موسیٰ شامل ہیں۔

تھائی لینڈ کے پانچ شہریوں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر کے مطابق ہفتے کو ہونے والے چوتھے تبادلے میں تین اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا جائے گا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *