آسٹریلیا: یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر فائرنگ، 12 افراد ہلاک

آسٹریلیا: یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر فائرنگ، 12 افراد ہلاک

آسٹریلیا: یہودیوں کے تہوار کی تقریب پر فائرنگ، 12 افراد ہلاک

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحل پر فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دوسرا مشتبہ شوٹر پولیس کی حراست میں ہے۔

سڈنی کے مشہور سیاحتی مقام بونڈی بیچ پر اتوار کے روز ”چانوکا بائی دی سی“ نامی ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جس کا اہتمام یہودی تہوار ہنوکا کی پہلی رات منانے کے لیے کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا ہے کہ ’بونڈی بیچ‘ پر فائرنگ کے واقعے میں اب تک 10 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں ایک مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے جبکہ دوسرا مشتبہ حملہ آور پولیس کی حراست میں ہے۔ واقعے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریباً 6 بج کر 40 منٹ پر پٌیش آیا۔ تقریب میں تقریباً 2 ہزار افراد شریک تھے جنہوں فائرنگ کے بعد بھاگ کر محفوظ مقامات پر پناہ لی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی، جس دوران حملہ آور میگزین بدلتے رہے اور فائرنگ کرتے رہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) بھی برآمد ہوا ہے، جسے ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کارروائی کر رہا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو انتہائی چونکا دینے والا اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور زخمیوں کی جان بچانے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بونڈی بیچ سے دو افراد کو حواست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی آپریشن تاحال جاری ہے اور وہ علاقے میں جانے سے گریز کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بونڈی بیچ پر مبینہ حملہ آوروں کو دیوار کی اوٹ سے ساحل کی جانب فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مقامی میڈیا نے ان میں سے ایک حملہ آور کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک ویڈیو میں سیاہ شرٹ میں ملبوس مبینہ حملہ آور کو بندوق سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جسے سفید ٹی شرٹ پہنے ایک شخص نے قابو میں لے کر اسلحہ چھین لیا۔

واقعے کے بعد اسرائیلی صدر آئیزک ہرزوگ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دعائیں متاثرہ یہودی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہ ہم بار بار آسٹریلوی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ یہود مخالف لہر کے خلاف فوری اقدامات کرے، جو آسٹریلوی معاشرے کو شدید متاثر کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بونڈی بیچ دنیا کے مشہور ترین ساحلوں میں شمار ہوتا ہے جہاں ہفتہ اور اتوار کے روز مقامی افراد اور سیاحوں کا ہجوم رہتا ہے۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *