آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا ٹلہ فائرنگ فیلڈ رینج کا دورہ

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا ٹلہ فائرنگ فیلڈ رینج کا دورہ

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فائرنگ فیلڈ رینج کا دورہ کیا، جہاں پاک فوج کے بہادر سپوتوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو سراہا،  آرمی چیف نے مشق ہیمر اسٹرائیک کا مشاہدہ کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے کہا اس میں کوئی ابہام نہیں بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا.

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا ٹلہ فائرنگ فیلڈ رینج کا دورہ

پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے، قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم قطعی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  ہر قیمت پر ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کیا جائے گا، وطن کی حفاظت کے لیے مسلح افواج کا عزم غیر متزلزل ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، جنگی مہارت اور جذبے کو سراہا۔

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *