آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا، شرجیل انعام میمن

آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا، شرجیل انعام میمن

آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا، شرجیل انعام میمن

** حکومت سندھ کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کا شیڈول تبدیل ہو گیا، وزیر اعظم نے آج ہی سی سی آئی (کونسل آف کامن انٹرسٹ) کا اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس آج شام کو اسلام آباد میں ہوگا۔**

اجلاس کی تاریخ پہلے دو مئی رکھی گئی تھی تاہم حکومت سندھ کی گزارش پر اجلاس کا انعقاد آج کیا جا رہا ہے،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں کینالوں کے معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم کی بات چیت کے تحت کینالوں کے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ اجلاس کینالوں کے مسئلے کا حل نکالنے میں اہم کردار ادا کرے گا.

Source link

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *