لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے، کیونکہ آج کے ڈبل ہیڈر میں وہ ایک ہی ٹکٹ کے ساتھ دو میچز کا لطف اٹھا سکیں گے۔
پہلا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان جب کہ دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہو گا۔
شائقین کی سہولت کے پیش نظر پی سی بی نے اسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ شائقین کو اسٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی اجازت ہوگی، تمام انکلوژرز میں واٹر کولرز دستیاب ہوں گے، اور گرمی سے بچاؤ کے لیے لیمونیڈ اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
پی سی بی نے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہیٹس اور کیپس کا استعمال کریں اور خود کو ہائیڈریٹ رکھیں۔ ایک طبی ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے تاکہ شائقین موسم کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔