آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بابراعظم کی بڑی چھلانگ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ بابراعظم کی بڑی چھلانگ

( پبلک نیوز ) محمد شکیل خان: آئی سی  سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا بدستور پہلا نمبربرقرار، انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری پوزیشن جبکہ بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے اور انگلینڈ کے جوز بٹلر دودرجہ بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

یشسوی جیسوال  چھٹے،برینڈن کنگ، ایڈن مارکرم کی بدستورساتویں اور آٹھویں پوزیشن ہے۔

ٹی ٹؤئنٹی باؤلنگ رینکنگ

ٹی ٹؤئنٹی باؤلنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار، سری لنکا کے وانندو ہسارانگا کی دوسری جبکہ راشد خان کی 4 درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن ہے۔

ساؤتھ افریقہ کے اینرک نارکے4 درجےترقی چوتھے پوزیشن پر قابض۔ افغانستان کے فضل حق فاروقی 6 درجے کے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین باؤلرز

ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں ہے۔ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستا ن کے محمد نبی  نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔محمد نبی نے دو درجہ بہتری کے بعد  بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس کی دوسری ،وانندو ہسارانگا کی تیسری پوزیشن ہے۔

اس کے علاوہ سکندر رضا چوتھے،شکیب الحسن پانچویں نمبر پر چلے گئے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم ایک درجہ بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *